0
Sunday 28 Nov 2021 21:18

استعفے دینے کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی کا امکان ہے، خورشید شاہ

استعفے دینے کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی کا امکان ہے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) اور پیپلز پارٹی استعفے نہیں دیں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ استعفے دینے کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں وزارت عظمیٰ کے معاملے پر کوئی جھگڑا نہیں ہوگا۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی ہوئی تو پیپلز پارٹی، ن لیگ کو اور ن لیگ، پیپلز پارٹی کو وزارتِ عظمیٰ لینے کا کہے گی۔
خبر کا کوڈ : 965888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش