QR CodeQR Code

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کی زد میں ہے، ملک امین اسلم

28 Nov 2021 21:47

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیات کا کہنا تھا کہ حکومت اکیلی کچھ نہیں کرسکتی، پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت ضروری ہے۔ لاہور کو مکمل بند بھی کر دیا جائے تب بھی آلودگی پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کی زد میں ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ملک امین اسلم نے کہا کہ اس معاملے میں حکومت اکیلی کچھ نہیں کرسکتی، پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کو مکمل بند بھی کر دیا جائے، تب بھی آلودگی پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی کی مانیٹرنگ کے لیے ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن لگا رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم شکست خوردہ عناصر  اکٹھ ہے، یہ کرپشن زدہ لوگ ہیں، پچھلی حکومتوں کی کرپشن کا خمیازہ ہمیں برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ ملک امین اسلم نے یہ بھی کہا کہ بیرون ملک کانفرنس کے حوالے سے الزام لگایا گیا، اُس ایم این اے کو پارٹی نے شوکاز جاری کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 965890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965890/پاکستان-ماحولیاتی-تبدیلی-کی-زد-میں-ہے-ملک-امین-اسلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org