QR CodeQR Code

یمن، الاصلاح پارٹی نے شہر مأرب سے اپنے تمام جنگجو واپس بلا لئے

28 Nov 2021 22:12

مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ مستعفی یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی کیلئے لڑنیوالی یمنی پارٹی "الاصلاح" نے انصاراللہ یمن کے محاصرے میں واقع اہم یمنی شہر مأرب سے اپنے جنگجو واپس بلا لئے ہیں


اسلام ٹائمز۔ یمنی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مستعفی یمنی صدر کی جانب سے صنعاء کے خلاف برسرپیکار الاصلاح پارٹی نے مأرب سے عقب نشینی اختیار کر لی ہے۔ عرب ای مجلے البوابہ الاخباریہ الیمنیہ کے مطابق حزب الاصلاح کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اطلاعیے میں اس پارٹی کے ساتھ منسلک جنگجوؤں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ مأرب سے فوری طور پر نکل جائیں۔ رپورٹ کے مطابق الاصلاح پارٹی نے شہر مأرب اور الوادی میں موجود اپنے باقی ماندہ جنگجوؤں کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر یہ علاقے خالی کر دیں۔ اس اطلاعیے میں الاصلاح پارٹی نے اعتراف کیا ہے کہ مأرب یقینی طور پر انصاراللہ فورسز کے ہاتھوں میں چلا جائے گا اور یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنے جنگجوؤں کو وہاں سے نکال کر صوبہ شبوہ میں بھیجنا شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ الاصلاح پارٹی کی جانب سے مأرب سے صوبہ شبوہ کی جانب ایک ایسے وقت میں عقب نشینی اختیار کی جا رہی ہے جب یمن میں موجود اماراتی فورسز قبل ازیں صوبہ شبوہ پر کنترول حاصل کرنے کی تگ و دو میں ہیں جبکہ یہ صوبہ ریاض کے ساتھ منسلک مستعفی یمنی حکومت کے کنٹرول میں باقی رہ جانے والا آخری علاقہ ہے۔ یاد رہے کہ اہم یمنی صوبے مأرب کی آزادی کے لئے انصاراللہ یمن کی جانب سے گذشتہ سال کلین سویپ آپریشن شروع کیا گیا تھا جبکہ اس وقت اس صوبے کے اکثر علاقے صنعاء فورسز کے کنٹرول میں ہیں اور حال ہی میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے ایک پریس کانفرنس کے دوران صوبوں مأرب و شبوہ میں انجام پانے والے "ربیع النصر" نامی آپریشن کی کامیابی کا اعلان بھی کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 965898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965898/یمن-الاصلاح-پارٹی-نے-شہر-مأرب-سے-اپنے-تمام-جنگجو-واپس-بلا-لئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org