0
Tuesday 30 Nov 2021 23:57

جنگبندی پر مبنی کسی بھی نئے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، مستعفی یمنی حکومت

جنگبندی پر مبنی کسی بھی نئے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، مستعفی یمنی حکومت
اسلام ٹائمز۔ مستعفی یمنی حکومت کے وزیر خارجہ احمد بن مبارک نے عرب میڈیا کے ساتھ گفتگو میں یمن پر مسلط سعودی اتحاد کی وحشتناک جنگ میں شکست کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے فی الفور خاتمے پر زور دیا ہے۔ الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں احمد عوض بن مبارک نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ مأرب میں یمنی مستعفی حکومت کے جنگجوؤں کی حالت اچھی ہے، کہا کہ یمن کی (مستعفی) حکومت اس جنگ کے خاتمے سے متعلق ہر قسم کے نئے معاہدے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ مستعفی یمنی وزیر خارجہ نے اماراتی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے ساتھ سعودی حمایت یافتہ ملیشیا کے شدید اختلافات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جنوبی عبوری کونسل کے (اماراتی حمایت یافتہ) جنگجو عدن کی بندرگاہ و ہوائی اڈے پر قابض ہیں جبکہ اس حوالے سے ریاض معاہدے پر عملدرآمد کیا جانا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 965899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش