0
Sunday 28 Nov 2021 22:49

وفاقی حکومت کا سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل گرین لائن بس منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

وفاقی حکومت کا سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل گرین لائن بس منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل گرین لائن بس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گرین لائن منصوبے کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، اگلے 10 دنوں میں کراچی گرین لائن منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لئے تیار ہوگا، ٹرائل کے بعد وزیراعظم عمران خان کراچی آکر گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے اور دو ہفتے ٹرائل کے بعد 25 دسمبر کو کراچی گرین لائن کا کمرشل آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 965905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش