QR CodeQR Code

وفاقی حکومت کا سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل گرین لائن بس منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

28 Nov 2021 22:49

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر اسد عمر نے لکھا کہ اگلے 10 دنوں میں کراچی گرین لائن منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لئے تیار ہوگا، ٹرائل کے بعد وزیراعظم عمران خان کراچی آکر گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل گرین لائن بس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گرین لائن منصوبے کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، اگلے 10 دنوں میں کراچی گرین لائن منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لئے تیار ہوگا، ٹرائل کے بعد وزیراعظم عمران خان کراچی آکر گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے اور دو ہفتے ٹرائل کے بعد 25 دسمبر کو کراچی گرین لائن کا کمرشل آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 965905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965905/وفاقی-حکومت-کا-سندھ-میں-بلدیاتی-انتخابات-سے-قبل-گرین-لائن-بس-منصوبہ-شروع-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org