QR CodeQR Code

اگلے انتخابات میں بھی عمران خان کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا، فواد چوہدری

28 Nov 2021 23:03

پنڈدادنخان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نون لیگ لوگوں کو لالچ دیکر الیکشن لڑتی ہے، ووٹ کو ہزار، 2 ہزار میں خریدنا ووٹ کو عزت دینا ہے؟ سیاست مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بس کی بات نہیں، ای وی ایم سے نون لیگ اور پیپلزپارٹی گھبرا جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈر نہیں، ان کے علاوہ باقی بونے ہیں۔ پنڈدادنخان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نون لیگ لوگوں کو لالچ دیکر الیکشن لڑتی ہے، ووٹ کو ہزار، 2 ہزار میں خریدنا ووٹ کو عزت دینا ہے؟ سیاست مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بس کی بات نہیں، ای وی ایم سے نون لیگ اور پیپلزپارٹی گھبرا جاتی ہے، ان کا انتخابی طریقہ دھاندلی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ویڈیو اور لیکس کا مقصد بلیک میلنگ ہوتا ہے، ویڈیوز پہلے آجاتی ہیں بعد میں پتہ چلتا ہے کہ جعلی ہے، مریم نواز نے کہا تھا لندن تو کیا پاکستان میں بھی میری کوئی جائیداد نہیں، آپ کے کرتوتوں کی وجہ سے آج پاکستان مشکلات کا شکار ہے، شریف خاندان لندن میں جائیدادوں کی رسیدیں دے، اس کے علاوہ ان  کے پاس اور کوئی آپشن نہیں، جعلی ویڈیو کے ذریعے اداروں کو بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈر نہیں، ان کے علاوہ باقی سب بونے ہیں، وزیراعظم کی آواز پورے ملک میں جاتی ہے اور پورے ملک میں ان کا ووٹ بینک ہے، تحریک انصاف واحد قومی اور وفاقی پارٹی ہے جس نے پاکستان کو متحد رکھا ہوا ہے، وفاقی قیادت اور وفاقی پارٹی پاکستان کے لیے ضروری ہے، اگلے انتخابات میں بھی عمران خان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، پیپلزپارٹی زرداری اور بلاول کی پارٹی ہے، اور سندھ تک محدود ہے، پورے پاکستان میں اگر کوئی ٹکٹ دینے کے پوزیشن میں ہے تو وہ پی ٹی آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 965907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965907/اگلے-انتخابات-میں-بھی-عمران-خان-کا-کوئی-مقابلہ-نہیں-کر-سکتا-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org