0
Sunday 28 Nov 2021 23:32

ملک کو مسائل کے دلدل سے صرف دیانتدار قیادت ہی نکال سکتی ہے، رخشندہ منیب

ملک کو مسائل کے دلدل سے صرف دیانتدار قیادت ہی نکال سکتی ہے، رخشندہ منیب
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل کے دلدل سے صرف دیانتدار قیادت ہی نکال سکتی ہے، ملک کی معاشی صورتحال، مہنگائی و بیروزگاری نے غریب آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعتہ المحصنات سانگھڑ میں منعقدہ تربیت گاہ برائے ارکان و امیدواران سے خطاب کے دوران کیا۔ رخشندہ منیب نے کہا کہ اس وقت ملک بدترین معاشی حالات کا شکار ہے، ایک طرف مہنگائی نے لوگوں کیلئے زندگی مشکل بنا دی ہے، دوسری طرف حکومت اپنی من مانی سے قانون سازی کر رہی ہے۔ انہوں نے ناظمات پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی الیکشن کیلئے تیاری کا آغاز اور عوام کو اسلامی نظام کی برکات اور امانت دار حکمران کی ضرورت کی اہمیت سے آگاہ کریں۔ نائب ناظمہ صوبہ سندھ عائشہ ودود نے رپورٹ سسٹم کی ضرورت و اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ کاموں میں جمود و توازن برقرار رکھنے کیلئے رپورٹ سسٹم ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باقاعدگی سے رپورٹ دینا آئندہ کی منصوبہ بندی اور رفتار کار کے جائزے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔اس موقع پر نائب ناظمہ صوبہ سندھ عظمیٰ عمران، نائب ناظمہ صوبہ سندھ عظمیٰ اظہار، شگفتہ ابراہیم اور انوری بیگم بھی موجود تھیں۔
خبر کا کوڈ : 965910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش