QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن کا این اے 133 لاہور میں پیسوں سے ووٹ خریدنے کی ویڈیو کا نوٹس

29 Nov 2021 00:15

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ‏فوٹیج کا فارنزک کروایا جائے، افراد اور عمارت کی شناخت کی جائے، آئی جی پولیس ملوث شخص کو گرفتار کریں، چئیرمین پیمرا فوٹیج کا فرانزک کرائیں کہ آیا فوٹیج اصل ہے اور اس میں موجود افراد کی شناخت کریں۔


اسلام ٹائمز۔ این اے 133 لاہور ضمنی انتخاب میں پیسوں سے ووٹ خریدنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔ ریٹرننگ افسر این اے 133 نے کمشنر لاہور اور آئی جی پنجاب سمیت چیرمین نادرا اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ریٹرننگ افسر نے ویڈیو میں نظر آنے والے لوگوں کی شناخت کے لیے مدد مانگ لی۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ‏فوٹیج کا فارنزک کروایا جائے، افراد اور عمارت کی شناخت کی جائے، آئی جی پولیس ملوث شخص کو گرفتار کریں، چئیرمین پیمرا فوٹیج کا فرانزک کرائیں کہ آیا فوٹیج اصل ہے اور اس میں موجود افراد کی شناخت کریں، ملوث افراد کا مکمل بائیو ڈیٹا فراہم کیا جائے۔ ریٹرننگ افسر نے نادرا، پیمرا، پولیس اور کمشنر لاہور سے 30 نومبر کو رپورٹ مانگ لی۔


خبر کا کوڈ: 965913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965913/الیکشن-کمیشن-کا-این-اے-133-لاہور-میں-پیسوں-سے-ووٹ-خریدنے-کی-ویڈیو-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org