QR CodeQR Code

کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے، غلام احمد میر

29 Nov 2021 20:24

ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد میر نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو کمزور کرنے کی کوششوں کا توڑ کیا جائے گا اور کہا کہ یہی جماعت لوگوں کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور اس جماعت نے آزادی کے بعد 75 برس ملک کی خدمت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر پردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے بھارتی حکومت سے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ دے کر اس کے عزت و وقار بحال کریں اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے جمہوری حقوق کو بحال کریں۔ ایک بیان کے مطابق غلام احمد میر نے کانگریس پارٹی کو ہی اتحاد کی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی جماعت ملک میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے لوگوں کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے والوں کا توڑ کرسکتی ہے۔ سکھناگ خان صاحب میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد میر نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو کمزور کرنے کی کوششوں کا توڑ کیا جائے گا اور کہا کہ یہی جماعت لوگوں کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور اس جماعت نے آزادی کے بعد 75 برس ملک کی خدمت کی ہے۔

غلام احمد میر نے مزید کہا کہ پارٹی ناانصافی، امتیازی پالیسی اور جموں  کشمیر میں لوگوں کے تئیں بھاجپا کے تعصب کے خلاف لڑنے کے لئے پُرعزم ہے۔ اس موقعہ پر انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کی حمایت میں اُٹھ کھڑے ہوں تاکہ ان کی مشکلات جیسے بیروزگاری، اقتصادی بدحالی اور دیگر مسائل کا سدباب کیا جائے۔ پردیش کانگریس کے صدر غلام احمدمیر نے بھاجپا حکومت کی طرف سے جموں کشمیر کے لوگوں کے تئیں رویہ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 965933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965933/کشمیر-کا-ریاستی-درجہ-بحال-کیا-جائے-غلام-احمد-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org