0
Monday 29 Nov 2021 09:46

دہلی میں اسکول آج سے دوبارہ کھولے جارہے ہیں

دہلی میں اسکول آج سے دوبارہ کھولے جارہے ہیں
اسلام ٹائمز۔  بھارت کے دارالحکومت دہلی میں آج سے سبھی اسکول اور تعلیمی ادارے پھر سے کھل رہے ہیں۔ ہوا کی کوالٹی کی سطح خطرناک حد تک خراب ہوجانے کے سبب اِس مہینے کی 13 تاریخ سے شہر میں سبھی اداروں کو بند کردیا گیا تھا۔ دہلی حکومت نے اِس مہینے کی 17 تاریخ کو اگلے احکات تک آف لائن کلاسز معطل کردیں تھیں۔ شہر میں ہوا کا معیار ابھی بھی نہایت خراب زمرے میں ہے۔ آلودگی پر قابو پانے کے مرکزی بورڈ کے مطابق دہلی میں ہوا کے معیار کا اشاریہ 407 درج کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 965934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش