QR CodeQR Code

کورونا وائرس کے اعداد و شمار جھوٹے لیکن لوگوں کی تکلیف سچ ہے، راہل گاندھی

29 Nov 2021 09:48

کانگریس لیڈر نے ٹویٹ کیا کہ کووڈ سے مرنے والوں کے کنبوں کی کہانیاں سچی ہیں، ان کا درد اور تکلیف سچ ہے لیکن حکومتی اعداد و شمار جھوٹے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج مودی حکومت پر کورونا وباء کے دوران مرنے والوں کی تعداد کو غلط رپورٹ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ مدی حکومت جھوٹے اعداد و شمار دے کر مرنے والوں کے درد کو نظرانداز کر رہی ہے۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر نے کہا کہ مودی حکومت کو سمجھنا چاہیئے کہ جو لوگ کورونا کی وجہ سے اپنے پیاروں کی جان گنوا بیٹھے ہیں، ان کے دکھ کو غلط اعداد و شمار دے کر چھپایا نہیں جا سکتا۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ کووڈ سے مرنے والوں کے کنبوں کی کہانیاں سچی ہیں، ان کا درد اور تکلیف سچ ہے لیکن حکومتی اعداد و شمار جھوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحیح اعداد و شمار بتانے ہوں گے اور متاثرین کو معاوضہ دیا جانا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 965935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965935/کورونا-وائرس-کے-اعداد-شمار-جھوٹے-لیکن-لوگوں-کی-تکلیف-سچ-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org