QR CodeQR Code

ووٹ کیلئے رشوت دیکر قرآن پر حلف لینا توہین قرآن ہے، طاہر اشرفی

29 Nov 2021 09:05

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ایک تو غلط کام کر رہے ہیں، اوپر سے قرآن مجید پر حلف لے کر غلط کام کیا جا رہا ہے، اس پر تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ ان للہ وان الیہ راجعون۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ن لیگ کے عہدیداروں کی مبینہ ویڈیو دیکھ کر دُکھ ہوا، الیکشن کمیشن کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک تو غلط کام کر رہے ہیں، اوپر سے قرآن مجید پر حلف لے کر غلط کام کیا جا رہا ہے، اس پر تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ ان للہ وان الیہ راجعون۔
 
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ جو بھی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتا ہے، اس کیخلاف الیکشن کمیشن کو فوری نوٹس لینا چاہیے، یہ کسی ایک جماعت کیلئے نہیں بلکہ تمام جماعتوں کیلئے ہونا چاہیئے کہ وہ الیکشن ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں اور جو خلاف ورزی کرتا ہے، اس کیخلاف ایکشن لیا جائے۔ انہوں ںے کہا کہ حلف لیکر ووٹ خریدنے والے توہین قرآن کے مرتکب ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 965937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965937/ووٹ-کیلئے-رشوت-دیکر-قرا-ن-پر-حلف-لینا-توہین-ہے-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org