QR CodeQR Code

پوری دنیا کی ویکسینیشن ہونے تک وائرس ختم نہیں ہو سکتا، جاوید اکرم

29 Nov 2021 10:02

یو ایچ ایس کے چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جلد ازجلد تمام لوگوں کو ویکسین لگانے کے اقدامات کیے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس ) کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ جب تک پوری دنیا ویکسین شدہ نہیں ہوتی وائرس ختم نہیں ہو سکتا۔ یو ایچ ایس کے چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جلد ازجلد تمام لوگوں کو ویکسین لگانے کے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ملکوں میں ویکسین کثیر تعداد میں پڑی پڑی ایکسپائر ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کا مزید کہنا تھا کہ وائرس سے بچنے کا سب سے مؤثر طریقہ ماسک کا استعمال ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 965943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965943/پوری-دنیا-کی-ویکسینیشن-ہونے-تک-وائرس-ختم-نہیں-ہو-سکتا-جاوید-اکرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org