0
Monday 5 Sep 2011 12:58

نواز شریف سعودی عرب سے بخیریت لاہور واپس پہنچ گئے

نواز شریف سعودی عرب سے بخیریت لاہور واپس پہنچ گئے
جدہ:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف عید الفطر سے قبل اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب گئے تھے۔ جہاں انھوں نے عمرہ ادا کیا اور عید بھی اہلخانہ کے ہمراہ جلا وطنی کے دوران اپنے پرانے میزبانوں کے ساتھ منائی۔ سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران میاں نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں سعودی بادشاہ ملک عبداللہ سے بھی ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں جاری سیاسی ماحول، وقت سے قبل انتخابات اور انتخابات میں اسکی مالی معاونت پر بھی گفتگو ہوچکی ہوگی۔ کل رات گئے میاں نواز شریف جدہ سے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ لاہور پہنچے۔
 واضح رہے کہ سعودی حکمران نواز شریف اور اسکی جماعت مسلم لیگ ن کی کھل کر حمایت کرتے ہیں جس پر گزشتہ انتخابات میں پاک فوج اور پیپلز پارٹی نے ان سے احتجاج بھی کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 96596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش