QR CodeQR Code

ووٹنگ مشین کے خلاف نہیں، عظمی بخاری

29 Nov 2021 11:29

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو جن ویڈیوز پر ایکشن لینا چاہیے اس پر ان کی زبان بند ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ووٹنگ مشین کے خلاف نہیں، مشین چلانے والوں کے خلاف ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نواز لیگ پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ ووٹ خریدنے سے متعلق منظرعام پر آنے والی ویڈیوز کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی دو روز قبل ووٹ خریدنے کی 8 سے 10 ویڈیوز منظر عام پر آئیں، ووٹ خریدنے کی ویڈیوز پر الیکشن کمیشن نوٹس لے۔ عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو جن ویڈیوز پر ایکشن لینا چاہیے اس پر ان کی زبان بند ہوتی ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 965965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965965/ووٹنگ-مشین-کے-خلاف-نہیں-عظمی-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org