0
Monday 29 Nov 2021 12:45

دو قومی نظریے کی بنیاد پر الحاق کی سب کو اجازت تھی، عبدالقیوم نیازی

دو قومی نظریے کی بنیاد پر الحاق کی سب کو اجازت تھی، عبدالقیوم نیازی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ برصغیر کی تکمیل کا عمل نامکمل ہے، قائد کے فرمان میں یہ تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، ہمارا کشمیر پورے کا پورا آزاد نہ ہو سکا۔ مزار قائد پر وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو قومی نظریے کی بنیاد پر الحاق کی سب کو اجازت تھی، کشمیر کو پاکستان سے الگ کر دیا گیا ہے، مجاہدین نے جہاد کیا اور کشمیر و گلگت بلتستان کے علاقے آزاد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری انسانی حقوق کے اداروں کو دیکھ رہے ہیں، بھارت بین الاقوامی معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت 9 لاکھ فوج سے ظلم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے محسن ہیں، وہ دنیا بھر میں کشمیریوں کے سفیر بن چکے ہیں۔ عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ کشمیر جب تک آزاد نہیں ہوتا دنیا بھر میں امن قائم نہیں ہو سکتا، افغانستان میں بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل ہوا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 965983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش