0
Monday 29 Nov 2021 16:02
یکساں قومی نصاب کی کتابوں پر پنجاب حکومت کا بڑا یوٹرن

یکساں قومی نصاب پر دوبارہ کتابیں تیار کرانے کا فیصلہ

یکساں قومی نصاب پر دوبارہ کتابیں تیار کرانے کا فیصلہ
یکساں قومی نصاب کی کتابوں پر پنجاب حکومت کا بڑا یوٹرن، نیشنل کریکولم کونسل نے یکساں قومی نصاب پر دوبارہ کتابیں تیار کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت کی پرائمری جماعت کیلئے اپنی ہی تیار کردہ کتابیں ردّی ہو جائیں گی۔ نیشنل کریکولم کونسل نے یکساں نصاب تعلیم کے تحت پہلی تا پانچویں جماعت تک کی کتابوں کو پھر سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلی جماعت تا پانچویں جماعت تک یکساں نصاب کے تحت دوبارہ کتابیں تیار ہوں گی۔ نیشنل کریکولم کونسل نے رواں سال یکساں نصاب کی نئی کتابیں نافذ کیں اور پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے یہ کتابیں صوبے بھر میں تقسیم کر دیں۔
 
نیشنل کریکولم کونسل نے ازسرنو دوبارہ کتابیں لکھوانے کیلئے پبلشرز سے مسودے مانگ لیے ہیں۔ نیشنل کریکولم کونسل نے پرائیویٹ پبلشرز سے کتابوں کے مسودے مانگے ہیں۔ نیشنل کریکولم کونسل پرائیویٹ پبلشرز سے نئی کتابیں مفت حاصل کرے گی اور نئی کتابوں پر پرائیویٹ پبلشرز کو جملہ حقوق دیئے جائیں گے۔ پرائمری جماعت تک انگریزی، اُردو، ریاضی، جنرل نالج کی  کتب دوبارہ تیار ہوں گی۔ نیشنل کریکولم کونسل نے کتابوں کے مسودے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن جاری کر دی ہے۔ پرائیویٹ پبلشرز کو یکساں نصاب کیلے  نئی کتب کے مسودے 6 دسمبر تک جمع کرانا ہوں گے، اس سے قبل 29 نومبر آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 966008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش