0
Monday 29 Nov 2021 16:22

کوئٹہ، جلسہ منعقد کرنے پر منظور پشتین اور دیگر افراد کیخلاف مقدمہ درج

کوئٹہ، جلسہ منعقد کرنے پر منظور پشتین اور دیگر افراد کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں جلسہ منعقد کرنے پر پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء منظور پشتین سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول لائن تھانے میں درج ہونے والے مقدمہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر اچکزئی اور 10 دیگر افراد کے نام بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے ریلوے ہاکی گراوٴنڈ میں پی ٹی ایم کی جانب سے بغیر این او سی کے جلسہ کرنے پر منظور پشتین اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جس میں مقدمے میں لاوٴڈ اسپیکر ایکٹ سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی ایم نے گزشتہ روز بغیر این او سی کے ہاکی گراوٴنڈ میں جلسہ منعقد کیا تھا، جس میں منظور پشتین اور اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر اچکزئی سمیت 10 رہنماؤں نے اشتعال انگیز تقاریر اور نعرے بازی کیں۔
خبر کا کوڈ : 966011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش