QR CodeQR Code

تحریک لبیک کے 71 کارکنوں کے چالان انسداد دہشتگردی عدالت پیش

29 Nov 2021 16:32

عدالت نے ملزمان کیخلاف مقدمہ کے ٹرائل کی کارروائی شروع کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی اور مقدمہ میں ملوث 71 ملزمان کو ٹرائل کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔ ملزمان کو 8 دسمبر کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ تمام ملزمان نے عدالت سے ضمانت کرا رکھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے 71 کارکنان کیخلاف چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہور میں پیش کر دیئے گئے۔ عدالت نے ٹرائل کی کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔ لاہور کے تھانہ کوٹ لکھپت کی پولیس نے 71 ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں پیش کیے۔ عدالت نے ملزمان کیخلاف مقدمہ کے ٹرائل کی کارروائی شروع کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی اور مقدمہ میں ملوث 71 ملزمان کو ٹرائل کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔

ملزمان کو 8 دسمبر کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ تمام ملزمان نے عدالت سے ضمانت کرا رکھی ہے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ چالان کے مطابق ملزمان پر پولیس اہلکاروں پر تشدد، سرکاری اسلحہ چھیننے اور پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ کارکنان کی جانب ملک سلیم اور اسری چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ مقدمہ میں سید شاہ زمان، قلب امیر، عظیم حسین، واجد علی، محمد احمد، امیر حمزہ سمیت دیگر شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 966013

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966013/تحریک-لبیک-کے-71-کارکنوں-چالان-انسداد-دہشتگردی-عدالت-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org