0
Monday 29 Nov 2021 16:44

بلوچستان، سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ

بلوچستان، سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق موسم سرما میں گھریلو صارفین کی اضافی طلب کو پورا کرنے کے لیے سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی معطل کی جارہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت یکم دسمبر 2021 سے 15 فروری 2022 تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم تمام عام صنعتوں، زیرو ریٹیڈ ایکسپورٹ انڈسٹریز بشمول اسکے کیپٹیو پاور پلانٹس اور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ سوئی سدرن کمپنی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں انسانی جانوں کی بقاء کے لیے اضافی گیس کی فراہمی ناگزیر ہے، کیونکہ گیس ان لوگوں کے لیے لائف لائن کا کام کرتی ہے۔ جنہیں انتہائی کم درجہ حرارت میں گیس کے مختلف آلات کے ذریعے خود کو گرم رکھنے کی شدید ضرورت ہوتی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اس معاملے پر سی این جی سیکٹرسے تعاون کی بھی درخواست کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 966015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش