QR CodeQR Code

سندھ میں سی این جی ڈھائی ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

29 Nov 2021 17:14

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے جبکہ زیرو ریٹڈ صنعتیں بشمول کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بحال رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کے لئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر سے 15 فروری 2022ء تک سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ گیس کمپنی نے بتایا کہ طلب و رسد کا فرق بڑھنے اور گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس جی سی کا مزید کہنا ہے کہ غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے جبکہ زیرو ریٹڈ صنعتیں بشمول کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بحال رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 966021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966021/سندھ-میں-سی-این-جی-ڈھائی-ماہ-کیلئے-بند-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org