0
Monday 29 Nov 2021 17:31

بغیر این او سی جلسہ کرنے پر منظور پشتین سمیت 10 رہنماؤں پر مقدمہ درج

بغیر این او سی جلسہ کرنے پر منظور پشتین سمیت 10 رہنماؤں پر مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ ہاکی اسٹیڈیم میں بغیر این او سی جلسہ کرنے کے جرم میں پی ٹی ایم منظور پشتین سمیت 10 دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے ریلوے ہاکی گراوٴنڈ میں پی ٹی ایم کی جانب سے بغیر این او سی کے جلسہ کرنے پر منظور پشتین اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، سول لائن تھانے میں درج مقدمے میں لاوٴڈ اسپیکر ایکٹ سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن میں ہے کہ پی ٹی ایم نے گزشتہ روز بغیر این او سی کے ہاکی گراوٴنڈ میں جلسہ منعقد کیا تھا، جس میں منظور پشتین، اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر اچکزئی سمیت 10 رہنماؤں نے اشتعال انگیز تقاریر اور نعرے بازی کی۔
خبر کا کوڈ : 966027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش