0
Monday 29 Nov 2021 20:44

گوادر، خواتین کیجانب سے گوادر کو حق دو تحریک کی حمایت میں ریلی

گوادر، خواتین کیجانب سے گوادر کو حق دو تحریک کی حمایت میں ریلی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں خواتین نے غیر قانونی ٹرالنگ، ٹوکن سسٹم، لاپتہ افراد اور دیگر مسائل کے خلاف ریلی نکالی۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کو حق دو تحریک کے زیر اہتمام آج گوادر میں خواتین کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنے بنیادی حقوق کیلئے آواز بلند کی۔ ریلی کی کال گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے دی تھی۔ احتجاجی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں گوادر اور دیگر علاقوں کی خواتین نے شرکت کیں اور گوادر میں جاری دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 966051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش