QR CodeQR Code

گوادر، خواتین کیجانب سے گوادر کو حق دو تحریک کی حمایت میں ریلی

29 Nov 2021 20:44

خواتین نے مختلف علاقوں سے ریلی میں شرکت کی۔ ریلی کی کال گوادر کو حق دو تحریک کے رہنماء نے دی تھی۔ خواتین نے ریلی میں گوادر میں جاری دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں خواتین نے غیر قانونی ٹرالنگ، ٹوکن سسٹم، لاپتہ افراد اور دیگر مسائل کے خلاف ریلی نکالی۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کو حق دو تحریک کے زیر اہتمام آج گوادر میں خواتین کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنے بنیادی حقوق کیلئے آواز بلند کی۔ ریلی کی کال گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے دی تھی۔ احتجاجی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں گوادر اور دیگر علاقوں کی خواتین نے شرکت کیں اور گوادر میں جاری دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 966051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966051/گوادر-خواتین-کیجانب-سے-کو-حق-دو-تحریک-کی-حمایت-میں-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org