0
Monday 29 Nov 2021 21:58

شہید علامہ نواز عرفانی کے قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، علماء و عمائدین کرم

شہید علامہ نواز عرفانی کے قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، علماء و عمائدین کرم
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے قبائلی عمائدین اور علماء نے کہا ہے کہ سات سال قبل اسلام آباد میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں شہید ہونے والے علامہ محمد نواز عرفانی کے قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ پاراچنار میں علامہ محمد نواز عرفانی شہید کی ساتویں برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ فدا حسین مظاہری، علامہ شہید کے فرزند علی عرفانی، علامہ الطاف حسین و دیگر مقررین نے کہا کہ شہید ملت علامہ محمد نواز عرفانی عوام دوست خدمات اور ملک کی سلامتی، دفاعی پالیسی کی مالک شخصیت تھی۔ مگر افسوس کہ ان کے قتل کے سات سال پورے ہوئے ابھی تک شہید عرفانی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا اور یہ اسلام آباد انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے برسی کے لئے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے تھے۔ اس موقع پر علمائے کرام اور قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ حکومت اور متعلقہ دیگر ادارے پہاڑوں اور جائیدادوں کے تنازعات کے حل پر توجہ نہیں دے رہے، جس کی وجہ سے روز بروز مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 966060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش