QR CodeQR Code

عبوری صوبہ بننے کے بعد جی بی کے شہری وزیر اعظم بھی بن سکیں گے، خالد خورشید

29 Nov 2021 22:59

سکردو میں کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے خالد خورشید کا کہنا تھا انشاء اللہ ہماری خواہشات کے مطابق پارلیمنٹ میں نمائندگی ملے گی۔ قومی مالیاتی اداروں میں بھی نمائندگی مل جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ عبوری صوبے کی قرارداد کشمیر کاز کو نقصان نہ پہنچانے کی غرض سے لائی گئی، ہم چاہتے تھے کہ کشمیر کاز کو کسی بھی حوالے سے نقصان نہ پہنچے۔ سینٹ میں 8 اور قومی اسمبلی میں 4 سیٹیں مانگی ہیں۔ سکردو میں کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے خالد خورشید کا کہنا تھا انشاء اللہ ہماری خواہشات کے مطابق پارلیمنٹ میں نمائندگی ملے گی۔ قومی مالیاتی اداروں میں بھی نمائندگی مل جائے گی، یہاں سے منتخب ہونے والے ارکان قومی اسمبلی نہ صرف وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ ڈال سکتے ہیں بلکہ خود بھی وزیراعظم کے امیدوار بن سکتے ہیں۔ اہلیت ہو تو وزیر اعظم بھی بن سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب کیلئے قابل قبول لینڈ ریفارمز لائی جا رہی ہیں، زمینی اصلاحات عوامی امنگوں کے عین مطابق ہوں گی۔ لینڈ ریفارمز کے خدوخال ترتیب دئیے جا رہے ہیں۔ آئندہ کسی وفاقی ادارے کیلئے مفت زمین نہیں دی جائے گی بلکہ ان سے زمین کی قیمت لیکر قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 966066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966066/عبوری-صوبہ-بننے-کے-بعد-جی-بی-شہری-وزیر-اعظم-بھی-بن-سکیں-گے-خالد-خورشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org