QR CodeQR Code

غریب قوم کا پیسہ پارلیمنٹ پر خرچ ہوتا ہے، مگر وہاں گالم گلوچ اور بدتہذیبی ہو رہی ہے، سراج الحق 

30 Nov 2021 00:15

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے پاسپورٹ کی دنیا میں جب کہ حکمران ملک میں عوام کی تذلیل کر رہے ہیں، یہ ملک صرف صدر پاکستان، وزیراعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس کا نہیں ہے بلکہ ہر وہ شہری جو ٹیکس دیتا ہے اتنا ہی قابل احترام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کے 35سال مارشل لاز نے بقیہ عرصہ تین نام نہاد بڑی جماعتوں نے برباد کر دیا۔ پی ٹی آئی کی تبدیلی نے بربادی، بے روزگاری، جہالت اور اندھیر نگری کی صورت اختیار کر لی۔ حکومت بتائے کہ سوا تین سالوں میں عوام کی فلاح کا کیا کام کیا؟ آج اداروں کے درمیان لڑائی ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن پر حملے جاری ہیں۔ پی ٹی آئی نے الیکٹرانگ ووٹنگ مشین کے ذریعے آئندہ الیکشن کو چوری کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ ہمارے ملک کے پاسپورٹ کی دنیا میں جب کہ حکمران ملک میں عوام کی تذلیل کر رہے ہیں۔ یہ ملک صرف صدرپاکستان، وزیراعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس کا نہیں ہے بلکہ ہر وہ شہری جو ٹیکس دیتا ہے اتنا ہی قابل احترام ہے جتنے بڑے بڑے عہدوں پر فائز لوگ ہیں۔ غریب قوم کا پیسہ پارلیمنٹ پر خرچ ہوتا ہے، مگر وہاں گالم گلوچ اور بدتہذیبی ہو رہی ہے۔ اگر عام شہری کو عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا تو انھیں تالا لگا دینا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ کتنی بے شرمی کی بات ہے کہ اوورسیز پاکستانی محنت مزدوری کر کے رقم پاکستان میں بھیجتے ہیں جب کہ ہماری رولنگ ایلیٹ اپنے خزانوں سے آف شور کمپنیاں بناتی ہے۔ ظالم جاگیرداروں، کرپٹ سرمایہ داروں اور مافیاز نے عوام کے غصب کر رکھے ہیں، وزیراعظم کہتے ہیں میں کیا کروں۔ کیا مافیاز جنات ہیں جن کو پکڑا نہیں جا سکتا؟ پنڈوراپیپرز اور پاناما لیکس میں انھیں لوگوں کے نام آئے جو دہائیوں سے قوم پر مسلط ہیں۔ عدالت عظمی سے ایک دفعہ پھر اپیل کرتا ہوں کہ جماعت اسلامی کی پنڈورا اور پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات سے متعلق درخواست پر کارروائی کرے۔ حکومت خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ جہیز کی لعنت، بچیوں سے زیادتی اور دیگر جاہلانہ رسوم معاشرے کو دیمک کی طرح کھا رہی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 966089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966089/غریب-قوم-کا-پیسہ-پارلیمنٹ-پر-خرچ-ہوتا-ہے-مگر-وہاں-گالم-گلوچ-اور-بدتہذیبی-ہو-رہی-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org