0
Tuesday 30 Nov 2021 01:24

عمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلزپارٹی

عمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلزپارٹی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان حکومت گرانے کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنانے کے لیے تیار ہے، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف قدم بڑھائیں تو عمران حکومت گر جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئربخاری نے پشاور میں ارباب عالمگیر کی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا، ان کے ہمراہ سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی، پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی، صوبائی صدر نجم الدین خان، عاصمہ عالمگیر اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کل 54 واں یوم تاسیس منارہی ہے، پیپلزپارٹی کی بنیاد عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے رکھی گئی، بلاول بھٹو نے تمام صوبوں میں یوم تاسیس منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور کی انتظامیہ نے وزیر اعلی کو جلسے کی اجازت دے دی لیکن ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انتظامی افسر ریاست کے ملازم ہیں پی ٹی آئی کے نہیں، یہ انتخابی جلسہ نہیں بلکہ یوم تاسیس کا جلسہ ہے۔

نیئربخاری نے مزید کہا کہ ملک کوجن مسائل کا سامنا 1967ء میں تھا آج بھی صورت حال ویسی ہی ہے، ہم اقتدار میں آئیں گے تو نوکریاں دیں گے، پی ڈی ایم تو ہم نے بنائی، ہم نے اسے نہیں چھوڑا، پی ڈی ایم اب پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے موقف کی وجہ سے اپوزیشن کو کامیابیاں ملیں اور یہ ہمارے ایجنڈے پر عمل کریں تو سب کو فائدہ ہوگا، ہم عمران حکومت کو ہٹانے کے لیے سب آئینی و قانونی راستے اپنانے کے لیے تیار ہے۔ اپوزیشن لیڈر آگے بڑھے تو عمران حکومت ختم کی جاسکتی ہے، پیپلزپارٹی کا مقابلہ کوئی پارٹی نہیں کر سکتی، عمران حکومت یوٹرن ماسٹر ہے جس کا مطلب وعدہ خلافی اور گناہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ایم کیو ایم نے غیرقانونی تعمیرات کیں، انہیں ریگولر کرنے کی اجازت دی جائے، سندھ میں نسلہ ٹاورجیسی کارروائیوں سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے، سپریم کورٹ ایسی عمارات کو ریگولرائز کرنے کے لیے کمیشن بنائے۔
خبر کا کوڈ : 966094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش