QR CodeQR Code

لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی آپشن زیر غور نہیں، جوبائیڈن

30 Nov 2021 10:29

امریکیوں سے ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی اومی کرون ویرنٹ خوف کا نہیں تشویش کا باعث ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث لاک ڈاؤن لگانے کے آپشن کی تردید کر دی۔ واشنگٹن میں جوبائیڈن نے امریکیوں سے ٹیلی وژن پر خطاب کیا اور کہا کہ اس وقت لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی آپشن زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی اومی کرون ویرنٹ خوف کا نہیں تشویش کا باعث ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ کورونا ویرینٹس سے نمٹنے کے لیے آج کہیں زیادہ طریقے موجود ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ انتھونی فوچی نے توقع ظاہر کی ہے کہ بوسٹر کے ساتھ موجودہ ویکسینز اس معاملے میں معاون رہیں گی۔

 


خبر کا کوڈ: 966120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966120/لاک-ڈاو-ن-لگانے-کا-کوئی-ا-پشن-زیر-غور-نہیں-جوبائیڈن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org