QR CodeQR Code

سکولوں میں اسمبلی سے قبل درود شریف پڑھنے کا حکم، مراسلہ جاری

30 Nov 2021 11:57

چیف سیکرٹری پنجاب نے سکولوں کی اسمبلی میں درود شریف پڑھنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی میں قومی ترانے سے قبل تلاوت قرآن پاک کے بعد درود شریف ( درود ابراہیمی) پڑھا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سکولوں کی اسمبلیوں میں خصوصی طور پر درود شریف  پڑھنے کا حکم دیتے ہوئے مراسلہ جاری کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب نے سکولوں کی اسمبلی میں درود شریف پڑھنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی میں قومی ترانے سے قبل تلاوت قرآن پاک کے بعد درود شریف ( درود ابراہیمی) پڑھا جائے گا۔

سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ درود شریف کے بے پناہ فضائل ہیں، سکولوں کی اسمبلی میں درود شریف پڑھنے سے نئی نسل بھی اس فضیلت اور برکت سے فیضیاب ہوگی، رحمتہ اللعالمین حضرت محمدؐ کی خدمت میں درود شریف پیش کرنا ہر مسلمان کیلئے اعزاز ہے۔ سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ بارگاہ رسالتؐ میں درود شریف پیش کرنے سے برکات نازل ہوتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 966132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966132/سکولوں-میں-اسمبلی-سے-قبل-درود-شریف-پڑھنے-کا-حکم-مراسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org