QR CodeQR Code

ملک کا بوسیدہ نظام عوام کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہے، چوہدری سرور

30 Nov 2021 11:57

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ کام کا عہدہ دیا جاتا تو ڈلیور کر سکتا تھا، اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے کام خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ انہیں گورنر بننے کی خواہش نہیں تھی لیکن پارٹی نے رسمی عہدہ دے کر سائیڈ لائن پر کر دیا۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ کام کا عہدہ دیا جاتا تو ڈلیور کر سکتا تھا، اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے کام خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا المیہ ہے کہ شخصیات کے پیچھے بھاگتے رہے اور ادارے مضبوط نہیں کیے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پولیس اور عدلیہ میں اصلاحات کرنے میں ناکام رہے ہیں، پولیس، عدلیہ اور پراسیکیوشن میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ملک کا بوسیدہ نظام عوام کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہے، 1122 کو بہترین ریسکیو سروس میں تبدیل کردیا ہے، اس کا نظام برطانیہ کے نظام سے بھی بہتر ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 966135

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966135/ملک-کا-بوسیدہ-نظام-عوام-کے-مسائل-حل-کرنے-سے-قاصر-ہے-چوہدری-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org