QR CodeQR Code

ریجنل کنکٹیوٹی کا دعویٰ کھوکھلا نکلا، ایران کو برآمدات کا حجم زیرو رہا

30 Nov 2021 12:16

دونوں ممالک کی جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس بھی تہران میں منعقد ہوا۔ جس میں تجارتی تعلقات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور تجارتی حجم کو 2023 تک 5 بلین تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ بزنس کمیونٹی کی مسلسل کوششوں کے باوجود پاکستان کا ایران کیساتھ تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا ایران کیساتھ تجارتی خسارے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کے ابتدائی 3 برسوں میں تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان نے رواں سال ایران سے 513 ملین ڈالر کی امپورٹ کی ہیں، جبکہ رواں سال اور گزشتہ سال پاکستان کی ایران کو برآمدات کا حجم صفر رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت ریجنل کنکٹیوٹی اور پڑوسی ممالک کیساتھ باہمی تجارت کو بڑھانے کا دعوی تو کرتی ہے مگر پاکستان کی ایران کیساتھ تجارتی تعلقات مسلسل مشکلات کا شکار ہیں۔
 
رواں ماہ کے شروع میں دونوں ممالک کی جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس بھی تہران میں منعقد ہوا۔ جس میں تجارتی تعلقات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور تجارتی حجم کو 2023 تک 5 بلین تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ دونوں ممالک کی جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی اور بزنس کمیونٹی کی مسلسل کوششوں کے باوجود پاکستان کا ایران کیساتھ تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2020-21 میں پاکستان کی ایران کو ایکسپورٹ صفر رہی جبکہ اس سال تجارتی خسارہ 513ملین ڈالر رہا۔


خبر کا کوڈ: 966138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966138/ریجنل-کنکٹیوٹی-کا-دعوی-کھوکھلا-نکلا-ایران-کو-برا-مدات-حجم-زیرو-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org