0
Tuesday 30 Nov 2021 12:42

عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کی نواز شریف کی تقریر پر حکومتی تنقید مسترد

عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کی نواز شریف کی تقریر پر حکومتی تنقید مسترد
اسلام ٹائمز۔ عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے لاہور سیمینار میں نواز شریف کی تقریر پر حکومتی تنقید مسترد کردی۔ فاؤنڈیشن نے اعلامیے میں کہا ہے کہ کانفرنس کی روایت ہے اختتامی سیشن میں اپوزیشن رہنماؤں کو خطاب کیلئے بلایا جاتا ہے، نواز شریف کو اپوزیشن پارٹی کے رہنما کے طور پر اختتامی سیشن میں بلایا گیا تھا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پہلی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شیریں مزاری اور بلاول بھٹو نے اختتامی سیشن میں خطاب کیا تھا۔ کانفرنس میں کسی ایک جماعت کیساتھ یا جانبداری کے تاثر کو مسترد کرتے ہیں۔

عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تقریر کو بلیک آؤٹ کرنا موجودہ دور میں میسر آزادی رائے پر سوالات اٹھاتا ہے۔ اعلامیے کے مطابق موجودہ حکومت نے اسحاق ڈار اور پرویز مشرف کی تقاریر نشر ہونے دیں، انہیں عدالتیں اشتہاری قرار دے چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانونی برادری کا یہ موقف ہے کہ نواز شریف کو دی جانیوالی سزا سیاسی نوعیت کی ہے۔ کانفرنس کو ٹارگٹ کرکے حکومت نے عدلیہ کو درپیش اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس عوام کی اسمبلی ہے، اس کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 966143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش