QR CodeQR Code

بجلی فی یونٹ 5 روپے 75 پیسے مزید مہنگی ہونے کا امکان

30 Nov 2021 14:28

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں ڈیزل سے 25 روپے 22 پیسے فی یونٹ اور فرنس آئل سے 22 روپے 21 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 5 روپے 75 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں ڈیزل سے 25 روپے 22 پیسے فی یونٹ اور فرنس آئل سے 22 روپے 21 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ پانی سے بجلی کی پیداوار 23.26 فیصد اور کوئلے سے 16.69 فیصد رہی۔ درخواست کے مطابق فرنس آئل سے 10.88 اور ڈیزل سے بجلی کی پیداوار 0.51 فیصد رہی۔ گزشتہ ماہ گیس سے 9.67 اور ایل این جی سے 23.96 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین پر 60 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 966179

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966179/بجلی-فی-یونٹ-5-روپے-75-پیسے-مزید-مہنگی-ہونے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org