0
Tuesday 30 Nov 2021 14:42

جوہرٹاون دھماکہ، ملزمہ کا ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع، پولیس سے ریکارڈ طلب

جوہرٹاون دھماکہ، ملزمہ کا ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع، پولیس سے ریکارڈ طلب
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ اور آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے ملزمہ عائشہ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی۔

وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ درخواستگزار خاتون کا واقعے سے کوئی تعلق نہیں، پولیس نے بلاوجہ گرفتار کیا ہے۔ ملزمہ عائشہ کا کسی دہشتگرد گروہ کیساتھ کوئی تعلق نہیں، صرف سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمہ نہ تو موقع پر تھیں اور نہ ان سے کوئی برآمدگی ہوئی ہے۔ وکیل صفائی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ درخواستگزار خاتون کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 966184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش