0
Tuesday 30 Nov 2021 14:44

پاراچنار، گرفتار ہونیوالے سید نبی الحسینی اور حاجی اصغر حسین رہا

پاراچنار، گرفتار ہونیوالے سید نبی الحسینی اور حاجی اصغر حسین رہا
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں پیواڑ اور گیدو قبائل کے تنازعہ کے تناظر میں گرفتار کئے جانے والے سینیئر صحافی سید نبی حسین الحسینی اور قبائلی مشر حاجی اصغر حسین کو گذشتہ شب رہا کر دیا گیا، تحریک حسینی پاراچنار کے ذمہ داران کے مطابق دونوں اسیران کو گذشتہ شب رہا کیا گیا اور وہ خیر و عافیت سے اپنے گھروں کو واپس آچکے ہیں۔ واضح رہے کہ سید نبی حسین الحسینی اور حاجی اصغر حسین کو 23 نومبر کو حراست میں لیکر بنوں اور پھر کوہاٹ جیل منتقل کیا گیا تھا، تاہم مقامی قبائل اور کرم انتظامیہ کے مابین اس حوالے سے مذاکرات جاری رہے۔ جس پر انتظامیہ نے دونوں شخصیات کو رہا کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 966186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش