QR CodeQR Code

کوئٹہ، ڈاکٹروں کی گرفتاری کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری

30 Nov 2021 15:45

وائی ڈی اے نے شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا ہے کہ اگر ڈاکٹروں کو رہا نہیں کیا گیا تو ہسپتالوں کے ایمرجنسی سروسز بھی بند کردیئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹرز کی گرفتاری کے خلاف کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائی ڈی اے کے مبینہ ڈاکٹروں کو عدالت عالیہ بلوچستان نے احتجاج سے منع کیا تھا، مگر انہوں نے پھر بھی احتجاج کیا۔ جس پر پولیس نے کارروائی کی اور ڈاکٹروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کی جانب سے کارروائی کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز میں سروس کا بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ وائی ڈی اے نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر انکے ساتھیوں کو رہا نہ کیا گیا تو ایمرجنسی سروسز بھی بند کر دیئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 966194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966194/کوئٹہ-ڈاکٹروں-کی-گرفتاری-کیخلاف-ینگ-ڈاکٹرز-کا-احتجاج-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org