0
Tuesday 30 Nov 2021 16:55

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہونگے، سپریم کورٹ

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہونگے، سپریم کورٹ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی سے متعلق حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے اور کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کے سخت خلاف ہیں اور انتخابات جماعتی بنیادوں پہ ہی کیئے جائیں۔ سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات سے جماعتی بنیادوں پر کرانے کے ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کیلئے کے پی حکومت کی درخواست مسترد کی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تمام اقدامات کر چکا۔ بلدیاتی الیکشن شیڈول جاری کرنے میں پہلے ہی دو سال تاخیر ہو چکی ہے۔ اس موقع پہ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہا کہ صرف الیکشن نہیں صحیح معنوں میں نمائندگی کی ضرورت ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جماعتی بنیادوں پر الیکشن سے برادریوں میں ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے۔ ملک میں جمہوریت کو تقویت دینے کیلئے سیاسی جماعتوں کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔ سیاسی جماعتوں کو سیاسی عمل سے نہیں نکالا جا سکتا۔ دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت عدالت میں نہیں آئی۔ سیاسی جماعتوں کو آکر کہنا چاہیئے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے نقصان ہورہا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہائیکورٹ نے جو حکم دیا اس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔ اگر عدالت حکم امتناع نہیں دیتی تو الیکشن کی تاریخ بدلنے کی اجازت دے۔ جس پہ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ تاریخ تبدیل کرنے کے ہم سخت مخالف ہیں۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی
خبر کا کوڈ : 966209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش