QR CodeQR Code

بزم نعیمیہ کے زیراہتمام جامعہ نعیمیہ میں مطالعہ الحدیث کورس کا انعقاد

30 Nov 2021 20:09

شیخ الحدیث ڈاکٹر ندیم بن صدیق نے احادیث کی ضرورت و افادیت پر تفصیلی لیکچر دیا جبکہ گجرات یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹر مفتی حسیب قادری، ممتاز عالم دین مفتی انتخاب احمد نوری، معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر وارث علی شاہین نے بھی اظہار خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بزم نعیمیہ کے زیراہتمام دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں ایک روزہ مطالعہ الحدیث کورس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ الحدیث ڈاکٹر ندیم بن صدیق نے احادیث کی ضرورت و افادیت پر تفصیلی لیکچر دیا جبکہ گجرات یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹر مفتی حسیب قادری، ممتاز عالم دین مفتی انتخاب احمد نوری، معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر وارث علی شاہین نے بھی اظہار خیال کیا۔ ایک روزہ ورکشاپ میں مختلف مدارس کے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔ کورس میں شریک طلبہ کو تخریج الحدیث، دارالالسانید یعنی حدیث پر حکم لگانے کا طریقہ کار، اہم کتب اسماءالرجال کا تعارف، اہم کتب علوم حدیث کا تعارف، اقسام کتب حدیث کا تعارف، اہم اصلاحات حدیث، تحقیق حدیث کیلئے استعمال ہونیوالے جدید سافٹ ویئرز کے استعمال کا طریقہ کار سکھایا گیا۔ اسی طرح تدوین حدیث اور حدیث پاک پر وارد ہونیوالے اعتراضات مع جوابات، دو کتب الجرح والتعدیل اور الرفع والتکمیل عبدالحی لکھنوئی کے کچھ حصے مع ترجمہ و تشریح پر روشنی ڈالی گئی۔


خبر کا کوڈ: 966230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966230/بزم-نعیمیہ-کے-زیراہتمام-جامعہ-میں-مطالعہ-الحدیث-کورس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org