0
Tuesday 30 Nov 2021 20:20

مراکش، غاصب صیہونی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات کیخلاف وسیع عوامی مظاہرے

مراکش، غاصب صیہونی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات کیخلاف وسیع عوامی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی وزیراعظم کے گذشتہ ہفتے کے دورۂ مراکش کے بعد گذشتہ شب رباط میں عوام نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ مراکش کی شاہی حکومت کے دوستانہ تعلقات کی مذمت کے لئے وسیع احتجاج کیا ہے۔ عرب اخبار العربی الجدید کے مطابق یہ احتجاجی مظاہرے "الجبھۃ المغربیہ لدعم فلسطین و ضد التطبیع" نامی مزاحمتی تحریک کی کال پر بلائے گئے تھے جبکہ احتجاجی مظاہرین نے اس دوران دارالحکومت کے مرکز میں واقع قومی پارلیمنٹ کی عمارت کی جانب مارچ کی کوشش کی اور مظلوم فلسطینی قوم کے حق میں اور غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خلاف نعرے لگائے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران "میری جان فلسطین پر قربان"، "فلسطین امانت اور یہودی دوستی خیانت ہے"، "مراکشی عوام یہودی دوستی کا خاتمہ چاہتے ہیں" اور "مراکشی و فلسطینی واحد قوم ہیں" جیسے نعرے لگائے گئے جبکہ مراکش کی شاہی فورسز نے احتجاجی مظاہرین کا رستہ کاٹ کر انہیں زبردستی منتشر کر دیا۔ عرب اخبار کے مطابق گذشتہ شب رباط کے ساتھ ساتھ طنجہ، خنیفرہ، تطوان اور زایو سمیت متعدد دوسرے شہروں میں بھی غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ مراکش کے دوستانہ تعلقات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ حکومتی فورسز نے ان سب کو زبردستی منتشر کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 966231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش