0
Tuesday 30 Nov 2021 20:28

حکومت کا ای وی ایم سے انتخابات نہ کروانے پر الیکشن کمیشن کے فنڈز روکنے کا فیصلہ

حکومت کا ای وی ایم سے انتخابات نہ کروانے پر الیکشن کمیشن کے فنڈز روکنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت صرف اسی صورت الیکشن کے لیے فنڈز جاری کرے گی جب انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے۔ فواد چودھری نے رانا شمیم کو نون لیگ کا نائب صدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج انہوں نے ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ یہ میرا حلف نامہ ہی نہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص کا حلف نامہ اخبار میں چھپ جائے اور اس کو معلوم ہی نہ ہو؟ لگ رہا ہے کہ نواز شریف کے کہنے پر اخبار میں وہ حلف نامہ چھپا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ سندھ حکومت کراچی اور حیدرآباد میں قیمتوں پر قابو نہیں کر پارہی، جس کے اثرات پورے ملک پر پڑ رہے ہیں، حیدرآباد میں آٹا سب سے مہنگا ہے جب کہ کراچی میں چینی سب سے مہنگی ہے وزیر اعلی سندھ قیمتوں کو کنٹرول کریں۔ وزیراطلاعات نے بتایا کہ کابینہ نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوام کو کورونا کی ویکسین لگوائیں، کیوں کہ کورونا کی پانچویں لہر پاکستان میں آکر رہے گی اور ہم اسے شکست دیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کابینہ نے امین اسلم کو لاہور میں اسموگ کے تدارک کے لیے طویل المدتی پالیسی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 966236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش