0
Tuesday 30 Nov 2021 20:32

حب، پولیس کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار

حب، پولیس کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس نے حب میں کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری میں ڈکیتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ شب حب سٹی تھانہ کی حدود میں بی جی ایل نامی فیکٹری میں پانچ مسلح افراد نے داخل ہوکر فیکٹری کے چوکیداروں کو یرغمال بنا لیا اور انہیں ایک کمرے میں بند کرکے فیکٹری سے المونیم، پیتل سکہ سمیت 20 لاکھ روپے کی مالیت کا سامان رکشے میں لوڈ کرکے فرار ہوگئے۔ فیکٹری مالک نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ گذشتہ شب ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی سربراہی حب کے علاقے جام کالونی میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔ جس کے دوران ایک ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی اور فیکٹری سے لوٹے گئے 20 لاکھ روپے مالیت کا سامان اور رقم برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم دیگر چار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 966237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش