0
Tuesday 30 Nov 2021 20:33

اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے، ایل پی جی کی ایک کلو گرام کی نئی قیمت 202 روپے 89 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559 روپے 35 پیسے کا تھا۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء کیلئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 966238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش