QR CodeQR Code

گوادر، کسٹمز اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

30 Nov 2021 20:52

کسٹمز حکام کے مطابق اسمگلرز منشیات کی کھیپ سمندری راستے سے بیرون ملک بھیجنا چاہتے تھے۔ جنہیں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کیخلاف مزید کارروائیاں کی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں منشیات کے اسمگلروں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد کسٹمز حکام نے منشیات کی بڑی کھیپ اپنی تحویل میں لے لی ہے۔ ایک اور کارروائی کے نتیجے میں زمین میں مدفون 300 کلوگرام منشیات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں اے سی کسٹم رانا حمیر نے صحافیوں کو بتایا کہ اسمگلر منشیات کی کھیپ کو سمندری راستے سے بیرون ملک بھیجنا چاہتے تھے۔ جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے اسمگلروں نے کسٹم فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی۔ انکے مطابق ایک دوسری کارروائی میں پاکستان کسٹمز نے اورماڑہ چیک پوسٹ سے ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں بھی برآمد کی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 966239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966239/گوادر-کسٹمز-اور-منشیات-فروشوں-کے-درمیان-فائرنگ-کا-تبادلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org