0
Tuesday 30 Nov 2021 20:57

میخائیل بوگدانوف کا دورہ تہران، خطے کی و بین الاقوامی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو ہوئی، روس

میخائیل بوگدانوف کا دورہ تہران، خطے کی و بین الاقوامی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو ہوئی، روس
اسلام ٹائمز۔ آج روسی ڈپٹی وزیر خارجہ اور مشرق وسطی و افریقہ کے لئے روسی صدر کے خصوصی نمائندے میخائیل بوگدانوف نے تہران کا دورہ کیا جہاں ایران کے نائب صدر محسن رضائی نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد روسی ڈپٹی وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس ملاقات میں دوطرفہ دوستانہ تعلقات کی توسیع کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی گفتگو میں گہرائی اور سیاست خارجہ کے میدان میں تہران-ماسکو کے باہمی تعاون کے فروغ جیسے موضوعات سمیت خطے کی اور بین الاقوامی تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق حسین امیر عبداللہیان اور میخائیل بوگدانوف نے مشرق وسطی میں آنے والی حالیہ تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ خلیج فارس، شام، عراق، یمن، لبنان، لیبیا اور فلسطینی اراضی کے بارے بھی تفصیلی گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ : 966240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش