QR CodeQR Code

کورونا کا نیا ویرینٹ سب سے پہلے جنوبی افریقا نہیں ہالینڈ میں ظاہر ہوا

30 Nov 2021 23:21

ہالینڈ کے محکمہ صحت کے اس انکشاف نے دنیا بھر میں کھلبلی مچادی۔ جنوبی افریقا نے گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت کو کورونا کی نئی تبدیل شدہ شکل کے بارے میں آگاہ کیا تھا، جو تیزی سے پھیل رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ہالینڈ نے کہا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ ’’اومی کرون‘‘ جنوبی افریقا سے پہلے ہمارے ملک میں موجود تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ جنوبی افریقا سے قبل ہمارے ملک میں ظاہر ہوچکا تھا۔ ہالینڈ کے محکمہ صحت کے اس انکشاف نے دنیا بھر میں کھلبلی مچادی۔ جنوبی افریقا نے گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت کو کورونا کی نئی تبدیل شدہ شکل کے بارے میں آگاہ کیا تھا، جو تیزی سے پھیل رہا تھا۔ ڈبلیو ایچ او نے تحقیق کے بعد کورونا کے اس ویرینٹ کو اومی کرون کا نام دیا تھا۔

تب سے ابتک اومی کرون کی جائے پیدائش جنوبی افریقا کو ہی سمجھا جا رہا تھا اور کئی ممالک نے جنوبی افریقا پر سفری پابندیاں عائد کردی تھی جس پر جنوبی افریقا نے امتیازی سلوک روا رکھنے کا شکوہ بھی کیا تھا۔ تاہم اب ہالینڈ کے محکمہ صحت کے انکشاف کے بعد یہ بحث چڑھ گئی ہے کہ کورونا کے ویرینٹ کے جائے پیدائش کا تعین کیسے کیا جائے کیوں کہ اسی بنیاد پر روک تھام کے اقدامات اور سفری پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 966269

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966269/کورونا-کا-نیا-ویرینٹ-سب-سے-پہلے-جنوبی-افریقا-نہیں-ہالینڈ-میں-ظاہر-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org