0
Tuesday 30 Nov 2021 23:25

نئے بلدیاتی ایکٹ کی منظوری بتارہی ہے کہ پیپلز پارٹی کی نیت صاف نہیں ہے، آفاق احمد

نئے بلدیاتی ایکٹ کی منظوری بتارہی ہے کہ پیپلز پارٹی کی نیت صاف نہیں ہے، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی ایکٹ کی منظوری بتارہی ہے کہ پیپلز پارٹی کی نیت صاف نہیں ہے، پیپلز پارٹی کراچی میں اپنا مئیر لاکر رہی سہی کسر بھی پورا کرنا چاہتی ہے، ان سے صوبہ چل نہیں رہا یہ کراچی کو مزید تباہ کردیں گے۔ انہوں نے باغ جناح میں 19 دسمبر کو جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لیڈران کا ایک ہونا ضروری نہیں بلکہ قوم کا ایک ہونا ضروری ہے، جلسے کو مہاجر کنونشن کا نام دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاور سپریم کورٹ کے حکم پر مسمار کیا جارہا ہے، عدلیہ قابل احترام ہے، رائل ٹاور سمیت دیگر بلڈنگز کی مسماری کے وقت آباد احتجاج کرتا تو بہتر ہوتا، تعمیراتی صنعت کو کراچی سے بند نہیں ہونا چاہیئے، سندھ حکومت موثر اقدامات کرے۔ کراچی کلفٹن میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ نیا بلدیاتی ایکٹ منظور ہونا ظاہر کرتا ہے کہ پہلے کراچی بلڈنگ کو ایس بی سی اے میں تبدیل کیا اور پھر کراچی کے لوگوں سے نوکریاں چھینیں، ایس بی سی اے میں اب چپراسی بھی دادو یا لاڑکانہ سے ہے، پیپلز پارٹی باقی وسائل پر بھی قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ میں مئیر کے لئے خفیہ بیلٹنگ کا مقصد اب کونسلرز کے بھاؤ لگیں گے اور اب پیسہ چلے گا لوگ خریدے جائیں گے، اسکی سخت مخالفت کرتے ہیں بلدیاتی اینٹی ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہیں بل کے خاتمے کے لئے اسمبلی میں موجود لوگ کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی دو اہم شخصیات کاروباری افراد کو سرمایہ اور کاروبار پنجاب منتقل کرنیکی ترغیب دے رہے ہیں، عقیل کریم ڈھیڈی اور بشیر فاروقی کو ایسا کرنے کا آنے والے دنوں میں خمیازہ بھگتنا پڑے گا، آباد نے کاروبار بند کیا تو ہزارواں چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے۔ انہوں نے کراچی کے باغ جناح میں 19 دسمبر کو جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ باغ جناح میں مہاجر کنونشن ہوگا۔ تمام مہاجروں سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہاکہ ہم لیڈر ایک نہیں قوم کو ایک ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں، ان حالات میں سب کو ایک نکتے پر یکجا ہونا چاہیئے، یہ ناممکن نہیں میں یکجہتی کی ہمیشہ کوشش کرتا رہا، نظریاتی اختلافات دور ہوسکتے ہیں لیکن کسی کے کہنے پر وفاداری تبدیل اور گروپ بنائے تو وہ لوگ انکے کہنے پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے، جن لوگوں نے تقسیم کیا وہ اپنی انویسمنٹ ضائع ہوکر کبھی ایک نہیں ہونے دیں گے، میں دیکھوں گا کہ قوم اس جلسے میں کیسے متحد ہوکر آتی ہے، شہری سندھ کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ضرور شرکت کریں۔
خبر کا کوڈ : 966270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش