0
Tuesday 30 Nov 2021 23:37

لینڈ مافیا کیخلاف سخت فیصلے کیے جا رہے ہیں، خالد خورشید

لینڈ مافیا کیخلاف سخت فیصلے کیے جا رہے ہیں، خالد خورشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ ہماری حکومت عوامی مینڈیٹ کی مکمل پاسدار ہے، عوام کے ہر دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ لینڈ ریفارمز کمیشن کی تشکیل ہی عوامی امنگوں کی ترجمان ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔ سکردو میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ لینڈ مافیا کے خلاف سخت سے سخت فیصلے کرنے جا رہے ہیں۔ عوام کی زمینیں ہتھیانے والوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر پکڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ایک ایک انچ اراضی کی محافظ ہے۔ ہم گلگت بلتستان کی زمینوں کو مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 966275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش