0
Tuesday 30 Nov 2021 23:41

سندھ حکومت مزدوروں، کسانوں اور عوام کی حکومت ہے، سید ناصر حسین شاہ

سندھ حکومت مزدوروں، کسانوں اور عوام کی حکومت ہے، سید ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات، دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناصر حسین شاہ کی یقین دہانی پر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن اور شاہ لطیف لوکل گورنمنٹ ایمپلائز یونین سندھ کے نمائندوں نے اپنے مطالبات کے لئے کی جانے والی ہڑتال ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس مقصد کے لئے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے صدر ذوالفقار شاہ اور شاہ لطیف لوکل گورنمنٹ ایمپلائز یونین سندھ کے صدر حافظ مشتاق کوریجو سمیت دونوں تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کئے اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت مزدوروں، کسانوں اور عوام کی حکومت ہے اور سندھ حکومت پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق محنت کشوں کے تمام جائز مطالبات کو پورا کرنے کے لئے محنت کشوں کی نمائندہ تنظیموں کی مشاورت اور تعاون کے ساتھ تمام جائز مطالبات کو ہر صورت پورا کرے گی۔

سید ناصر حسین شاہ نے بلدیاتی محکموں میں کام کرنے سے محنت کشوں کی تنظیموں کے نمائندوں سے ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر محنت کشوں کی تنظیموں کو ان کے تمام جائز مطالبات پورا کرنے کے لئے سندھ حکومت پرعزم ہے اور ہم جمہوری تقاضوں کے مطابق معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ باہمی مشاورت سے مسائل کو حل کرنے کی پالیسی پر گامزن رہیں گے۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی درخواست پر بلدیاتی ملازمین کی تنظیموں نے اپنی ہڑتال ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ سندھ حکومت مربوط مذاکرات کے ذریعے بلدیاتی ملازمین کے مسائل کو حل کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 966276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش